جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اسلام آباد میں سیکورٹی سخت، پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی تعینات کرنے کا فیصلہ

پولیس کے ساتھ ایف سی

اسلام آباد : دارالحکومت میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، ناکوں پر اسلام آباد پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی موجود ہوں گے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشتگرد کی تصویر جاری کردی۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشتگُرد ذاکر خان ولد لائق کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ اطلاع ہے کہ ممکنہ دہشتگرد اسلام آباد داخل ہونے کی کوشش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت، رپورٹ طلب کرلی

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چیکنگ کی وجہ سے عوام کو دفاتر اور کاروباری مقامات تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کر پڑ سکتا ہے۔ شہری پولیس سے تعاون کریں۔

ناکوں پر اسلام آباد پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار تعینات کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک ہزار اہلکاروں کو بلایا گیا ہے، جنہیں 25 مقامات پر لگائے گئے ناکوں پر تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں