جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں دہشتگردی : اسلام آباد میں سیکورٹی ریڈ الرٹ

سیکورٹی ریڈ الرٹ

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد : کراچی میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر کی سکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

آئی جی اسلام آباد نے تمام سینئر افسران کو علاقوں میں رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سینئر افسران تمام سکیورٹی کو خود چیک کریں اور بریف کریں۔ سکیورٹی پر مامور جوان مکمل کٹ پہن کر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ : اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی ٹریڈنگ معمول کے مطابق چلتی رہی

تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ بڑھا دی گئی۔ پولیس حکام نے اپیل کی ہے کہ شہری اپنی شناخت اپنے ہمراہ رکھیں اور چیکنگ پر پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں