جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دورہ بھارت کی دعوت ٹھکرا دی

دورہ بھارت کی دعوت

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی اسپیکر کی جانب سے دی گئی دورہ بھارت کی دعوت ٹھکرا دی ہے۔

اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی، جو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب کے سلسلے میں تھی۔

چیئرمین سینیٹ نے بھارتی دعوت کو مسترد کر دیا۔ صادق سنجرانی کے ذرائع کے مطابق5  اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے۔

بھارتیہ لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا۔ تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارت کے ایف سولہ گرانے سے متعلق دعوے کو پھر مسترد کردیا

خیال رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بڑا بریک تھرو اس وقت سامنے آیا جب 11 اکتوبر کو بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ کی جانب سے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام لکھے گئے خط کی خبر منظر عام پر آئی۔

خط میں لکھا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سو سالوں سے عوامی اخراجات کی پارلیمانی نگرانی کررہی ہے۔ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی نے سالہ تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت کی تھی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ آئے دن نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے۔

بھارت نے 5 اگست کے بدنام زمانہ اقدام کے بعد کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیئے ہر ممکن ہتھکنڈے اپنائے ہیں۔ کشمیریوں کو کسی بھی قسم کی سماجی یا مذہبی آزادی حاصل نہیں ہے۔ کشمیری دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل میں قید ہیں۔

متعلقہ خبریں