جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سینیٹ چیئرمین، اسپیکرقومی اسمبلی اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافےکی تیاریاں مکمل

اسلام آباد : ملک میں معاشی مسائل ہونے کے باوجود سینیٹ چیئرمین، اسپیکر قومی اسمبلی اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ اراکین سینیٹ کی اولادیں بھی فائدہ اٹھا سکیں گی۔

سینیٹ میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بلز تیار ہیں۔ جنہیں ایوان میں منظوری کے لیئے پیش کیا جائے گا۔

قانون میں چیئرمین ڈپٹی چیئرمین، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی (سیلریز، الائونسز اینڈ پرویلیجز) ایکٹ 1975 میں ترمیم کی سفارش کی گئی ہے۔

ترمیم سے چیرمین اور اسپیکر کی موجودہ تنخواہوں کو ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ 70 ہزار کیا جا سکے گا۔

الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز بیان : فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب

یہ رقم سپریم کورٹ کے جج کی ماہانہ تنخواہ کے برابر ہے۔ڈپٹی چیئرمین اور ڈپٹی اسپیکر کی موجودہ تنخواہ ایک لاکھ 85 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ 29 ہزار کی جا سکے گی۔

قانونی مسودے میں اراکین پارلیمنٹ کی بھی تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ ( سیلیریز، اینڈ الائونس ایکٹ 1974) میں ترمیم کی جائے گی۔ ترمیم سے اراکین پارلیمنٹ کی موجودہ تنخواہ ڈیرھ لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔

قانون میں سفری الاونس کے حوالے بھی ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کو ان کے حلقے سے قریب ائیرپورٹ سے اسلام آباد تک بزنس کلاس فضائی ٹکٹس میں اہل خانہ کو شامل کیا جائے۔ یہ فضائی ٹکٹس اٹھارہ سال تک کے بچوں اور شریک حیات کو بھی دی جائیں۔

متعلقہ خبریں