جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

10فروری سےقبل سینیٹ انتخابات ممکن نہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا موقف

سینیٹ انتخابات

10فروری سےقبل سینیٹ انتخابات ممکن نہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا موقف

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور مناسب وقت پر سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ادارے کے مطابق ایوان بالا کے نصف ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ 10 فروری سے قبل ایوان بالا کے انتخابات ممکن نہیں اور ہميں معلوم ہے کب کيا کرنا ہے۔

دوسری طرف پی ڈی ايم کے ساتھ مل کر اسمبليوں سے استعفے کی بات کرنے والی پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اميدواروں سے باضابطہ درخواستيں طلب کر ليں۔

متعلقہ خبریں