جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ اسمبلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، 600 سے زائد اہلکار تعینات

600

کراچی : سندھ اسمبلی میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے، 600 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔

گذشتہ روز ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث سندھ اسمبلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں، سندھ اسمبلی کے اطراف 600 پولیس اہلکاروں کی نفری اور اسمبلی کے اندر اسپیشل برانچ اور سیکورٹی ون کے 71 اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان اسمبلی میں سیکورٹی سخت، ایف سی اور دیگر اداروں کے اہلکار بھی تعینات

قریبی عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔ غیر ضروری گاڑیوں کو اسمبلی کے روڈ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ممبرز اسمبلی سندھ اسمبلی کے باہر سنگل پارکنگ میں گاڑی پارک کر سکیں گے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں