جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی وزیر برائے قانون کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو ایک بار پھر وزیر قانون مقرر کردیا گیا۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اعظم نذیر تارڑ کی بطور وزیر قانون تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ انہوں نے اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ استفعے کے بعد وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : شرپسند عناصر پولیو کے خاتمے کی مہم کو روکنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گے : وزیر اعظم

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا وزارت قانون و انصاف میں اعلیٰ افسران نے استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں