جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے

انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے

کراچی : سینئر اداکارعمر شریف نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے اور جب تک زندہ ہوں اس پر کام کرتا رہوں گا۔

دنیا میں انسان کے آنے کا مقصد بھی خدا کی رضا کے ساتھ اس کی مخلوق کی خدمت کرنا ہے اور مجھے خدا نے جہاں تک توفیق دی ہوئی ہے میں اس حد تک اس کار خیر میں مصروف ہوں اور خواہش ہے کہ آخری دم تک انسانیت کی خدمت کرتا رہوں۔

عمر شریف نے کہاکہ لوگ نجی محفلوں میں مذاق سے بابرہ شریف ، نوازشریف ، شہبازشریف اور عمرشریف کی آپس میں رشتے داریاں جوڑتے رہتے ہیں مگر مجھے برا نہیں لگتا۔

نوازشریف ، شہبازشریف اور بابرہ شریف سے میری کوئی رشتہ داری نہیں البتہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا آپس میں انسانیت کا خوبصورت رشتہ ہے ۔ بابرہ شریف فلم انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو مجھے ذاتی طورپر سب سے زیادہ پسند ہیں انہوںنے حقیقی معنوں میں ایک بڑی اداکارہ کے طوپر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے

متعلقہ خبریں