جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سینئر اداکارہ اسما عباس اور بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کرگئیں

بشریٰ

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔

والدہ کی وفات کی اطلاع بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی، انہوں نے مرحومہ والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ محمودہ خانم جہانِ فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: والدہ سے سنبل بن کر بات کرتی ہوں، انتقال کی اطلاع ابتک نہیں دی ہے: بشریٰ انصاری

اس کے علاوہ اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘میری پیاری بہن سنبل اور والدہ اللہ کے گھر میں ہیں ساتھ ساتھ’۔

اداکارہ نے مداحوں سے دونوں کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔

متعلقہ خبریں