جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارتی سینیئر سفارتکار دفترخارجہ طلب، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پاکستان کا سخت احتجاج

جنگ بندی

اسلام آباد : جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی سینیئر سفارتکار کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

بھارتی افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینیئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17 مئی کو ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے 37 سالہ شہری محمد شفیع شدید زخمی ہوا۔ بھارت، رواں برس اب تک جنگ بندی کی 1 ہزار 81 مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے پاک بھارت سرحد پر بھارتی اشتعال انگریزی کو نہ ختم ہونے والی جنگ کا آغاز قرار دے دیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

عائشہ فاروقی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ شہری آباد کو نشانہ بنانا 2003 کی جنگ بندی معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ایل او سی کی معائنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ خبریں