جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سینئر صحافی عارف نظامی لاہور میں انتقال کرگئے

عارف نظامی

لاہور : دو ہفتوں کی علالت کے بعد سینئر صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے ہیں۔

عارف نظامی دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، جو گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں صحت یاب نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

انتقال کی خبر پھیلتے ہی صحافتی، سیاسی، سماجی و دیگر شعبوں سے کی جانب سے افسوس و تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے سینئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو ياد رکھا جائے گا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال سے پاکستان کے شعبہ صحافت کا ایک درخشاں باب اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سی ویو پر کنٹینر سے لدا بحری جہاز پھنس گیا

انہوں نے کہا کہ مرحوم عارف نظامی اپنے قلم کے ذریعے انتہائی بے باکی کے ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرتے تھے۔ وہ جمہوریت کے وکیل تھے، زندگی بھر صحافتی اصولوں کی آبیاری کی۔ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نظامی خاندان سے پانچ دہائیوں سے ایک ذاتی تعلق ہے۔ عارف نظامی صاحب کی رحلت میرے لئے کسی بھی ذاتی نقصان سے کم نہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صحافت کا شعبہ ایک علم دوست شخصیت سے محروم ہو گیا۔ وہ ایک نامور صحافی اور دانشور تھے۔

وفاق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عارِف نظامی صاحب کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے، ان سے طویل تعلق تھا، تحریک پاکستان میں ان کے والد حمید نظامی اور میرے دادا چوہدری اویس اور تایا چوہدری الطاف حسین ہمسفر تھے، اسی تعلق سے ان سے وہی تعلق رہا، جو خاندان کے بزرگوں سے ہوتا ہے، خدا غریق رحمت کرے۔

متعلقہ خبریں