جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سینیئر صحافی ایاز میر کے بیٹے نے اپنی بیوی کو ڈبمل مار کر قتل کردیا

ایاز

اسلام آباد: سینیئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی تیسری بیوی کو ویٹ لفٹنگ کے ڈبملز مار کر قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق چک شہزاد پولیس نے شاہ نواز نے اپنی تیسری بیوی کو ویٹ لفٹنگ کے ڈبملز مار کر قتل کیا جس کے بعد ایاز امیر کے صاحبزادے شاہ نواز امیر کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہنواز امیر کی یہ کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔

اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے حدود میں سنئیر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کی بیوی کو قتل کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: پشاور میں 23 سالہ لڑکی کے پراسرار قتل کا مقدمہ درج

صحافی ایاز امیر کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بڑا افسوس ناک واقعہ ہے، ایسا واقعہ کبھی کسی کو نا دیکھائے۔

ذرائع کے مطابق قتل کی واردات رات گیارہ بجے پیش آئی، مبینہ طور پر شاہنواز نشے میں تھا، پولیس کو قتل کی اطلاع صبح موصول ہوئی، سارہ کی نعش واش روم سے ملی۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہنوازکا ایک ماہ قبل سارہ سے نکاح ہوا تھا، مقتول سارہ ایک ہفتے قبل کینیڈا سے اسلام آباد پہنچیں تھیں۔

متعلقہ خبریں