جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی سے گرفتار ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات، 500 سے زائدوارداتوں کا اعتراف

کراچی سے گرفتار ملزمان

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سر سید تھانے کی حدود سے 20 جنوری کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

سرسید پولیس نے مقابلے کے بعد ملزمان رحمان عرف سونو، اسامہ عرف ڈھولا، ندیم عرف ڈان اور ولید عرف خوف کو گرفتار کیا تھا،پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے انتہائی اہم انکشافات ہوئے اور ان کی نشاندہی پر مزید کامیاب کاروائیاں بھی ہوئی ہیں۔

ملزمان کی نشاندہی پر 100 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فون، 100 سے زائد چھینے ہوئے پرس اور شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ موٹر سائیکل کے کاغذات اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر لیے گئے۔

کراچی، حیدرآباد اور ٹنڈوآدم سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں وارداتیں کرتے اور ٹنڈوآدم میں روپوش ہو جاتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم رحمان عرف سونو گروہ کا سرغنہ ہے جبکہ ملزمان کے گروہ میں 12 سے زائد افراد ہیں، ملزمان صبح سے لیکر 12 بجے تک تاجروں، سبزی منڈی جانے آنے والے بیوپاریوں اور دوکانداروں کو ٹارگٹ کرکے واردات کرتے تھے۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ وارداتوں کے دوران حلیہ بدلتے تھے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس کیپ اور جیکٹ پہن کر واردات کرنے نکلتے تھے، ملزمان کراچی، حیدرآباد اور ٹنڈوآدم سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں وارداتیں کرتے اور ٹنڈوآدم میں روپوش ہو جاتے تھے۔

یہ پڑھیں : کراچی میں نئے سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، ڈاکو ایک کروڑ سے زائد لیکر فرار

متعلقہ خبریں