جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

7 ستمبر یوم شہداء : پاکستان کی سالمیت کیلئے مکمل تیار ہیں : سربراہ پاک فضائیہ

پاکستان کی سالمیت کیلئے

اسلا آباد : سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے اپنے تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر 7 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا، اس دوران 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہداء کیلئے دعا اور قرآن خوانی کی گئی۔

اس حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔ ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : یوم فضائیہ کے موقع پر شہید پائلٹ راشد منہاس کو خراج عقیدت

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال سے باخبر ہے۔ پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کشمیریوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز، افسران، ایئر مین اور سویلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں