جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت

کیس

لاہور: سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے کیس پر سماعت کی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی، عدالت میں دونوں فریقین کی جانب سے وکلا پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر وزیراعظم کے وکلا کو جواب دعویٰ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیسا جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا: شہباز شریف

خیال رہے کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاناما لیکس پر 10ارب رشوت کی پیشکش کا بے بنیاد الزام عائد کیا، عدالت وزیر اعظم عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں