جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سیاسی قیادت پر غداری کے مقدمے قائم کرنا حکومت کا چھوٹا پن ہوگا : بلاول بھٹو

سیاسی قیادت

اسلام آباد : بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کیا حکومت سیاسی قیادت کو غداری کی مد میں انتقام کا نشانہ بنائے گی۔ یہ چھوٹا پن ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فضل الرحمان، خواجہ آصف پر غداری کا مقدمہ چلانا چاہتی ہے، کیا حکومت سیاسی قیادت کو غداری کی مد میں انتقام کا نشانہ بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان ریاست کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ کس بہانے پر زرداری، مولانا فضل الرحمان اور خواجہ آصف کے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جا رہے ہیں، حکومت اس بات کی وضاحت کرے، یہ چھوٹا پن ہوگا کہ اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف اب غداری کے مقدمے بنائے جائیں۔

متعلقہ خبریں