جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

امریکہ میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں سات افراد ہلاک

سات افراد ہلاک

سیکورٹی حکام کے مطابق ایک چینی نژاد شخص کی دو مختلف مقامات پر فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکہ ریاست کیلیفورنیا کی ایک ساحلی کمیونٹی کے دو فارمز میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے باعث سات افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔ سیکورٹی حکام نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایرانی تیل کی درآمد بند کرنے کے لیے چین پر دباؤ ڈالے گا : رپورٹ

امریکہ میں نئی خونریزی ہفتے کی رات لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے قریب قمری سال کی تقریب میں ایک مسلح شخص کے حملے میں 11 افراد کی ہلاکت کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد ہوئی ہے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقصد فی الحال نامعلوم ہے۔ مشتبہ شخص کی شناخت 67 سالہ ہاف مون بے کے رہائشی چونلی ژاؤ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کی گاڑی سے سیمی آٹومیٹک ہینڈگن ملی ہے۔

متعلقہ خبریں