ون ڈے سیریز کا آغاز منگل سے ہورہا ہے اور اس سیریز سے قبل آسڑیلین کرکٹ ٹیم کو 3 بڑے دھچکے لگ چکیں ہیں ۔ گزشتہ دنوں مہمان ٹیم کےآل راؤنڈر مچل مارش انجرڈ ہونے کے باعث وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے تھے ۔
مچل مارش کی انجری کے بعد اب تک دو آسٹریلوی کھلاڑیوں کا کودڈ مثبت آیا ہے ۔
جس میں کھلاڑی ایشٹن اگر اورجوش انگلس شامل ہیں ۔
کرکٹ آسٹریلیاکے مطابق ٹیم کے فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن کا بھی کووڈ ٹیسٹ آج مثبت آیا ہے۔
یاد رہےآسٹریلیا کی پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے کامیابی کے بعد فاسٹ بولرز پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ اور اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر کو آرام دیا جا رہا ہے۔
گلین میکسویل شادی جبکہ کین رچرڈسن اور اسٹیو اسمتھ بھی انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے مچل مارش کی انجری کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہے جس کا آغاز منگل کو لاہور سے ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر