جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اسرائیل کے جوہری پلانٹ کے قریب کئی راکٹ حملے

اسرائیل کے جوہری پلانٹ

تل ابیب : اسرائیل کے جوہری پلانٹ کے قریب ہونے والے کئی راکٹ حملوں نے حکام کی دوڑیں لگوادیں۔

شام کی سرحد کی قریب اسرائیل کے جوہری پلانٹ کے قریب کئی راکٹ حملے کیئے گئے، جسے اسرائیل کا ڈیفینس سسٹم بھی کھوج لگانے میں ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین کا اسرائیل کیلئے براہ راست پرواز چلانے کا اعلان

زور دار دھماکوں عوام میں خوف پھیل گیا، انہوں نے سڑکوں پر بھاگنا شروع کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک میزائل ڈیمونا شہر میں قائم جوہری پلانٹ کے قریب کھلے میدان میں گرا۔

دوسری طرف اسرائیلی فوجی حکام نے کہا کہ راکٹ حملے کے جواب میں شام پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں