راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شدید معاشی بحران دروازے پر آگیا ہے، یہ لوگ خانہ جنگی کی طرف ملک کو لے کر جارہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ادھار تیل کی سہولت 8 ماہ میں ہی ختم کردی، یو اے ای منہ نہیں لگارہا، شدید معاشی بحران دروازے پر آگیا ہے، یہ لوگ خانہ جنگی کی طرف ملک کو لے کر جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ حکومت کو چلنے دیتی ہے یا آرٹیکل 6 لگاتی ہے : شیخ رشید
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں گا، اُنہوں جی بی پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگادی، مینار پاکستان کا جلسہ ناکام کرنے کیلئے انٹرنیٹ بند اور گرفتاریاں کیں۔
انہوں نے کہا کہ اصل خوف عمران خان کی مقبولیت ہے باقی سب بہانے ہیں، آئی ایم ایف تو کیا جنیوا ڈونر کانفرنس سے بھی کچھ نہیں مل رہا۔