جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اگلے تین ماہ میں دنیا میں 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے: اقوام متحدہ

خوراک

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین ماہ میں دنیا میں 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے تباہ کن حالات کا سامنا کرنے والے تیگری خطے کے علاوہ جنوبی مڈغاسکر، یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائجيریا اس صورت حال سے شدید متاثرہ ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی وجہ گنجان آبادی ہوسکتی ہے : ڈبلیو ایچ او

’ہنگر ہاٹ اسپاٹ‘ سے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ علاقے پہلے ہی خوراک کی قلت کا شکار ہیں تاہم اگست سے نومبر تک کے عرصے میں یہ صورت حال بدتر ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید خشک سالی کے شکار جنوبی مڈغاسکر میں چودہ ہزار افراد خوراک کی قلت کے باعث موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں