جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اوباش نوجوان نے ذہنی معذور، گونگی اور بہری خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گونگی اور بہری

پاکپتن : اوباش نوجوان نے گونگی اور بہری خاتون کو دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کردیا ہے۔

پاکپتن کے گاؤں ملک پور کے رہائشی یسین کی 28 سالہ ذہنی معذور، گونگی اور بہری ہمشیرہ سلمی بی بی کو اوباش ملزم اکرم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم خاتون کو بلیک میل کر کے دو ماہ تک زیادتی کرتا رہا، جس سے ذہنی معذور خاتون حاملہ ہو گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر نے تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں : شیخوپورہ : شادی شدہ خاتون سے پانچ افراد کی اجتماعی جنسی زیادتی

پولیس تھانہ صدر نے متاثرہ خاتون کے بھائی یسین کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر جہانزیب وٹو کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں