جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

شاداب خان جنوبی افریقا کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے پرعزم

شاداب

لاہور: شاداب خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کم وقت ہوتا ہے اس فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، کارکردگی میں کچھ مسائل ضرور آئے مگر اب مکمل فٹ ہوں۔

قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ دورہ جنوبی افریقا کے لیے اچھی تیاری جاری ہے اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان

شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کم وقت ہوتا ہے اس فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی اور انجریز کی وجہ سے کارکردگی میں کچھ مسائل ضرور آئے مگر اب مکمل فٹ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ باؤلنگ آل راونڈر کے طور پر ٹیم میں آیا بیٹنگ میری اضافی خوبی ہے ساتھ ہی ساتھ چیمپینز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے علاوہ باقی جگہ بھی کارکردگی دکھائی ہے۔

متعلقہ خبریں