ورلڈ کپ کے لیے مکمل فٹ ہوں، جلد ٹیم کا حصہ بنوں گا؛ شاداب خان

راولپنڈی: قومی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کےلیے مکمل فٹ ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن پوری امید تھی کہ فٹ ہوکر دوبارہ پاکستانی ٹیم کا حصہ بنوں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان کا کہنا ہے کہ وائرس کا پتہ چلنے پر تھوڑی پریشانی ضرورہوئی تھی لیکن کی  میں پی سی بی کا شکر گزار ہوں اور پرامید ہوں کہ ورلڈ کپ جیتنے جا رہا ہوں۔

شاداب خان کا اپنی ٹیم سے متعلق کہنا تھا کہ انگلینڈ میں قومی ٹیم جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ایک سال سے انگلینڈ میں کھیل رہے ہیں مشکلات نہیں ہوں گی۔ کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے وکٹیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز میں بولرز اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے، لیکن ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں نے بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔ امید ہے ورلڈکپ تک بولرز ردھم میں آجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم جیتنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ ٹیم میں4اہم کھلاڑی نہ کھیل رہے ہوں توفرق پڑتاہے۔ میچزجیت کر ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دیں گے۔ کوشش کروں گاانگلینڈ جاکرٹیم کے ساتھ فوری ایڈجسٹ ہوجاوَں۔

واضح رہے کہ پی سی بی میڈیکل پینل نے شاداب خان کی نئی رپورٹس پازیٹو قرار دے دیا ہے اس سے پہلے شاداب خان کے خون کے نمونوں میں ہیپاٹائٹس سی کا وائرس پایا گیا۔

Facebook
Facebook
YouTube
YouTube