جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

شاداب خان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا

شاداب

لاہور: قومی کرکٹر شاداب خان بھی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے، لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بڑے تکلیف دہ تھے۔ حارث رؤف بھی جلدصحت یابی کے لیے پر امید ہیں۔

پاکستان کے اسٹار کھلاڑی نے صحت کے میدان میں بھی ایک کامیابی سمیٹ لی۔ شاداب خان ‏کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے لیکن اس وقت بھی یقین تھا کہ یہ کٹھن وقت جلد گزر جائے گا۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں لیگ اسپنر نے کہا کہ دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بہت خوشی ہوئی، سب سے پہلے والدین کو بتایا جو پہلا ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت پریشان ہو گئے تھے۔

فاسٹ بولر حارٹ رؤف جلد صحت یابی کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر فوراً آئسولیشن میں چلا گیا تھا، دکھ ہوا تھا مگر چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی فون کال نے بہت حوصلہ دیا۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل اور ڈاکٹر ریاض سے مسلسل رابطے میں ہوں، امید ہے جلد کلیئر ہوکر قومی ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔

متعلقہ خبریں