پاکستان سپرلیگ سیزن 7 میں شامل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی صحتیابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران اسلام آباد کے 2 کھلاڑی کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر ذیشان ضمیر انجری کا شکار ہوئے تھے۔
شاداب کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض آصف علی نے سر انجام دیے تھے۔
Thank you my team @IsbUnited. I am very proud of you all. Unfortunately I don’t know the extent of my injury yet. Please pray for me and my team. #UnitedWeWin
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 14, 2022
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کو مسلسل ساتویں شکست، ٹرافی کی دوڑ سے باہر
تاہم اب شاداب نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کو انجری کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی ہے اب تک انجری کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، برائے مہربانی میرے اور میری ٹیم کے لیے دعا کریں۔