جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شفقت محمود کا ایاز صادق اور نواز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ

صادق اور نواز

اسلام آباد : شفقت محمود نے ایاز صادق اور نواز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایک سابق اسپیکر تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کررہا ہے۔ ایاز صادق سے کہتا ہوں جو جھوٹ بولا ہے، اس پر قوم سے معافی مانگو۔ کوئی طاقت پاکستان سے لگاؤ کو نہیں روک سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : ایاز صادق کو کوئی ندامت نہیں، پی ڈی ایم کا بیانیہ ملکی مفاد کے خلاف ہے : شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ میں کسی کو غدار نہیں کہتا مگر یہ باتیں پاکستان کے خلاف ہو رہی ہیں۔ آپ اور ہم مل کر ان برائیوں کا سامنا کریں گے۔ پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تمہیں قوم نے تین بار وزیر اعظم بنایا، غلط بیانیے پر قوم سے معافی مانگو۔

متعلقہ خبریں