جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شاہ محمود قریشی کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کینیڈا کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بے قصور پاکستانی نژاد خاندان کے 4افراد کے قتل کے واقعہ پر افسوس ہے، معصوم خاندان کو نشانہ بنانا اسلام فوبیا کی واضح مثال ہے، عالمی برادری کو اسلام فوبیا کے منفی رجحان کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، کینیڈا میں پیش آئے واقعے پر گفتگو

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیر اعظم نے واقعہ پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں اسلام فوبیا کے خلاف قرارداد پیش کی۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے بھی واقعہ کی تحقیقات اور ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ خبریں