جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پردورہ کررہے ہیں جس میں وہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے جب کہ امریکا، ایران کشیدگی، علاقائی امن واستحکام سے متعلق بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور کل وہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ریاض میں سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں