جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خطہ مزید کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا : شاہ محمود قریشی

خطہ مزید کسی

اسلام آباد : وزیر خارجہ نے امریکا ایران کشیدگی پر کہا ہے کہ خطہ مزید کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے اور خطہ مزید کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تہران کے دورے پر ایرانی قیادت سے ملاقات کروں گا، ایران کےمؤقف کو سمجھنے کی کوشش کی جائیگی، ایران میں طیارہ تباہ ہونے پر بہت افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں : شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے حادثاتی طور پر یوکرائن کا طیارہ گرانے کا اعتراف بھی کرلیا ہے، جس میں بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب میں ہم منصب سے ملاقات ہوگی، ایران اور سعودی عرب دونوں جگہ ملاقاتوں میں پاکستانی مؤقف سامنے رکھوں گا۔

متعلقہ خبریں