جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شاہ محمود قریشی کا ملتان میں اپنے حلقے کا موٹرسائیکل پر دورہ

دورہ

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اپنے حلقے کا موٹرسائیکل پر دورہ کیا، کارکنوں اور شہریوں سے مسائل دریافت کئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے موٹر سائیکل پر حلقہ این 156 کی یوسی27 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ موٹرسائیکل پر وزیرخارجہ کو دیکھ کرکارکنوں اور شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے حلقے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر کارجہ کا کہنا تھا کہ حلقے کی جو گلیاں تنگ ہیں اور وہاں پر گاڑی نہیں جاسکتی، وہاں موٹر سائیکل پر پہنچوں گا، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں