جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

بیٹے کی گرفتاری سے شاہ رخ خان شدید متاثر، کھانا پینا اور سونا چھوڑدیا

شاہ رخ

ممبئی: منشیات کیس میں بیٹے کی گرفتاری نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری نے اداکار کو مبینہ طور پر بے حد متاثر کیا ہے جب کہ موجودہ دور ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت ہے۔

شاہ رخ کے قریبی دوست نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جب سے آریان منشیات کے کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شاہ رخ ٹھیک طرح سے سو نہیں پائے، نہ ہی وہ صحیح سے کھانا کھا رہے ہیں، بیٹے کی گرفتاری نے انہیں بالکل توڑ کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کیس؛ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو گرفتار کرلیا گیا

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کا خیال تھا کہ آریان کی ضمانت منظور ہوجائے گی اور وہ گھر لوٹ آئے گا جب کہ اداکار نے پیر سے اپنے کام کا دوبارہ آغاز کرنا تھا لیکن توقعات کے برعکس بیٹے کی ضمانت ممبئی کی مقامی عدالت نے مسترد کردی جس کے باعث اداکار نے اپنے کام کو ملتوی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار آریان خان اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ گزشتہ 4 برس سے منشیات لینے کے عادی ہیں۔

متعلقہ خبریں