جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 22 مارچ سے پاکستان میں بھی دیکھی جاسکے گی

شاہ رخ خان

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ 22 مارچ سے پاکستان میں بھی دیکھی جاسکے گی۔

فلم او ٹی پی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی اور اس میں فلم کے ڈیلیٹڈ مناظر بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ سے متعلق سلمان خان کی بڑی پیشگوئی

’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں وہ مناظر بھی شامل ہوں گے جن کو سینما ریلیز کے موقع پر نکال دیا گیا تھا۔

سدھارتھ نے اپنے انٹرویو میں یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ فلم کی ڈیجیٹل ریلیز میں مرکزی کردار کی بیک اسٹوری اور مذہب کو بھی بتایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں