جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شہباز اور بلاول کی مشترکہ پریس کانفرنس نے ان کے اتحاد کا پول کھول دیا : فیاض الحسن چوہان

ان کے اتحاد کا پول

لاہور : فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز اور بلاول کی مشترکہ پریس کانفرنس کے آخری دو منٹ نے ان کے اتحاد کا پول کھول دیا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سینیٹ سے دو انتہائی اہم بلوں کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اس قانون سازی سے پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی ڈیڈ لائن تک جلد پہنچنا ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان بلوں کی منظوری سے بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش ایک بات پھر ناکام ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کسی فرد کو 6 مہینے لاپتا کرنے کا قانون نہیں بننے دیں گے، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ اس سارے منظرنامے سے مولانا فضل الرحمان اور غیر متحدہ اپوزیشن کو عقل آجانی چاہیئے۔ مولانا کی شہباز شریف اور بلاول زرداری کو ملانے کی ساری جدوجہد پر پہلے ہی پانی پھر چکا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز اور بلاول کی مشترکہ پریس کانفرنس کے آخری دو منٹ نے ان کے اتحاد کا پول کھول دیا۔ دونوں رہنماؤں کی ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی ناکام کوشش ساری پاکستانی عوام نے دیکھی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مولانا بھی عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ایک بار پھر تحریک چلانے کا چسکا پورا کر لیں، اس نام نہاد تحریک کا حشر بھی سابقہ تحریکوں سے مختلف نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں