روالپنڈی : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے عمران خان کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے، اسلام آباد پولیس نے ان پر تشدد کیا۔
رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل سے ملاقات ہوئی وہ بالکل ٹھیک ہیں، ان پر اڈیالہ جیل میں تشدد نہیں ہوا، بلکہ اسلام آباد پولیس نے جیل منتقلی سے قبل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کو گرایا جائے ڈالر خود بہ خود گر جائے گا : فیصل جاوید
انہوں نے کہا کہ شہباز گل سے عمران خان کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ کوشش کررہے ہیں کہ شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے۔ پہلے روز اڈیالہ جیل میں شہباز گل کو چکی میں رکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔ عمران خان کبھی ایسی بات نہیں کریں گے، جو قانون کے خلاف ہو۔ شہباز گل کی ضمانت کی درخواست دی ہوئی ہے۔