جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کی عدم موجودگی پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو ویڈیو کانفرنس سے واک آﺅٹ

ویڈیو کانفرنس

اسلام آباد : شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر کے چلے جانے کے بعد احتجاجا کانفرنس سے واک آﺅٹ کر دیا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ کیا اس میٹنگ میں وزیراعظم شریک ہیں؟ وزیراعظم کے موجود نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن نے پارلیمانی رہنماﺅں کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے بعد احتجاجا واک آﺅٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کیخلاف جنگ اکیلے نہیں جیتی جا سکتی : وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو اس وقت تاریخ کی سب سے بڑی وباء کا سامنا ہے اور وزیر اعظم کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وہ چلے گئے ہیں، معذرت لیکن ہم اس طرح کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر کے چلے جانے کے بعد احتجاجا کانفرنس سے واک آﺅٹ کر دیا اور کہا کہ جب تک وزیر اعظم موجود نہیں رہیں گے وہ بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق پارلیمانی رہنماﺅں کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کیلئے اسکائپ گروپ تشکیل دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں