جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل

مہنگائی کے خلاف احتجاجی

اسلام آباد : شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مرکز، صوبے اور اضلاع میں پارٹی رہنماء شہری و کارباری تنظیموں اور عوامی انجمنوں کے ساتھ مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں اشتراک عمل کو یقینی بنائیں۔

شہباز شریف نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو بھرپور بنانے کے لیے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کو ہدایات کردیں۔

یہ بھی پڑؑھیں : ملک میں جاری مہنگائی کیخلاف احتجاج میں عوام کے ساتھ ہیں: بلاول

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کرکے حکومت پر عدم اعتماد کریں۔ ظالم حکومت سے نجات حاصل کیے بغیر ملک اور عوام کی معاشی حالت نہیں سدھرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی، مزید مہنگائی، مزید بے روزگاری ہے۔

متعلقہ خبریں