جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کو اپنے بھائی کے خلاف استعمال ہونے سے انکار پر گرفتار کیا گیا : مریم نواز

شہباز شریف کو اپنے

لاہور : مریم نواز نے کہا ہے کہ کہ شہباز شریف کو اپنے بھائی کے خلاف استعمال ہونے سے انکار پر گرفتار کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اپنے بھائی کے خلاف استعمال ہونے سے انکار پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اگر اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت، جو کرنا ہے کرلو، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا : بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کے ساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نوازشریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ شہبازشریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہبازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشاءاللّہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں!

متعلقہ خبریں