جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے پر دلیری سے سزا قبول کی : مریم نواز

نواز شریف کے بیانیے پر

لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے پر دلیری سے سزا قبول کی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام میں کم و بیش تمام ن لیگی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ وہ سزا ہے جو انھیں نواز شریف کے بیانیے پر کھڑا رہنے پر ملی۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

سماجی میڈیا پر کی گئی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے نوازشریف کے بیانیے پر دلیری سے سزا قبول کی۔ ایسے حوصلے کبھی شکست نہیں کھاتے، مجھے شہباز شریف پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں