شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور : رہنماؤں کی گرفتاریاں، شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی حالات اور لیگی رہنماؤں کی گرفتاریوں سمیت نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا، اجلاس میں گرفتار لیگی رہنماؤں سے اظہارِ یکجتی بھی کی جائے گی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔