جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کی کوٹ لالو ریلوے ٹریک دھماکے کی مذمت

کوٹ لالو

اسلام آباد : شہباز شریف نے کوٹ لالو دھماکے پر جانی نقصان نہ ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوٹ لالو کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سکھر میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، پٹری ٹوٹ گئی

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حادثات کے بعد اب بدامنی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ ملک میں بدامنی کے بڑھتے واقعات ہماری قومی توجہ اور جائزہ کے متقاضی ہیں۔

متعلقہ خبریں