جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفے کا مطالبہ

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو لوٹنے کی اجازت دینے والے وزیراعظم عمران خان مستعفیٰ ہوں۔ عمران خان کو ذمہ دار نہ ٹھہرا کر رپورٹ میں سیاہ کو سفید ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے پہلے قومی خزانہ لوٹنے کی اجازت دی پھر کہا جنہوں نے لوٹا ہے ان کو گرفتار کرلو۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان احتساب سے استثنیٰ لے رہے ہیں : خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ آٹا چینی چوری کے تمام فیصلوں کی منظوری عمران خان نے دی، اب وہ اس ذمہ داری کو کسی اور پر نہیں ڈال سکتے۔ ملک میں چینی کا ذخیرہ تھا ہی نہیں، پھر شوگر ایڈوائزری بورڈ اور سیکریٹری خوراک کی مخالفت کے باوجود وزیراعظم نے اجازت کیوں دی؟

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے سے عمران خان کی ذمہ داری ختم نہیں ہوگی۔ وزیراعظم اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کے سربراہ کے طورپر ہر فیصلے کا ذمہ دار ہے۔

متعلقہ خبریں