جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

شہباز

اسلام آباد: شہبازشریف نے گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کی مذمت کردی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا، کہا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ تھا، حکومت اس کی شرائط پوری کر رہی ہے، حکومت نے قوم سے ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں 90 روپے تک اضافہ

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہا تھا بجٹ کے بعد مہنگائی اور ٹیکسوں کا نیا سیلاب آئے گا، عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مسئلہ حکمرانوں کی نا اہلی اور کرپشن ہے۔

متعلقہ خبریں