جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کو آخر انصاف مل گیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا : مریم نواز

وفا نواز شریف

لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر ٹویٹ لکھا کہ ‏دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور

انہوں نے کہا کہ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو۔ جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔

متعلقہ خبریں