جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شہباز شریف میثاق معیشت کی بجائے، الیکشن کی تاریخ طے کریں : شیخ رشید

الیکشن کی تاریخ

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پر ہوں گے، شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ شہباز شریف میثاق معیشت کی بجائے، میثاق جمہوریت کریں۔ شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی و اقتصادی بحران کا واحد حل گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور میثاق معیشت ہے : آفتاب شیرپاؤ

انہوں نے کہا کہ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے۔ الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے۔ 10 کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں