جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عوام دشمن بجٹ کے خلاف آواز بند کرنے کے لیئے شہباز شریف کو گرفتار کیا جا رہا ہے : مریم اورنگزیب

عوام دشمن بجٹ

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام دشمن بجٹ کے خلاف آواز بند کرنے کے لیئے شہباز شریف کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور، عوام دشمن بجٹ بنا رہے ہیں، اِس لئے قائدِ حزبِ اختلاف کی آواز بند کرنے کے لئے شہباز شریف کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ عوام کورونا سے مر رہے ہیں اور عمران خان کا ریسپانس شہباز شریف کو گرفتار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور: نیب ٹیم شہباز شریف کو گرفتار نہ کرسکی

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو نالائق، نااہل اور چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو سال میں معیشت کو تباہ، اربوں کی چینی کی چوری، 40 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 غیر قانونی فارن فنڈنگ اکاؤنٹس، پشاور میٹرو کے 120 ارب کے کھڈوں اور عوام کی اربوں روپے کی چینی چوری ہو گئی لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں