جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

شہباز شریف کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جائے: احتساب عدالت

جیل

لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں ن لیگ کی شہباز شریف کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق درخواست پر ایڈمن جج جواد الحسن نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت نے درخواست پر فیصلہ سنایا اور شہباز شریف کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے شہباز شریف کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو میٹریس، کرسی، گھر کا کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ستائیس اکتوبر کو سپرنٹنڈنٹ جیل سے سہولتوں کی فراہمی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں