جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

شہباز شریف فیصلہ کریں کہ مفاہمت کرنی ہے یا ٹکراؤ، ہم دونوں کیلئے تیار ہیں : شاہ محمود قریشی

دونوں کیلئے تیار

لاہور : سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں معیشت اور دہشت گردی نہیں، ان کا ایجنڈا قومی نہیں ذاتی ہے، تحریک انصاف مفاہمت اور ٹکراؤ دونوں کیلئے تیار ہے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیر اعظم کی بے حسی پر حیرت ہوئی۔ اے پی سی میں دعوت دینے سے پہلے شہباز شریف فیصلہ کریں کہ انتقام لینا ہے یا شرکت کی دعوت دینی ہے۔ تحریک انصاف مفاہمت اور ٹکراؤ دونوں کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف الیکشن کرانا ہے یا من پسند نتائج لینا؟ پنجاب میں لگتا ہے من پسند نتائج کا ٹارگٹ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا اسپیکر کو خط، پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرانے کی اپیل

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم گزشتہ 20 سال سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔ جائزہ لیں ان 9 ماہ کے دوران دہشت گردی بڑھی یا کم ہوئی۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے دہشت گردی میں 52 سے 53 فیصد اضافہ ہوا۔ کہتے ہیں خیبرپختونخوا کو دیئے گئے 417 ارب کا حساب دیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری پر مقدمہ درج ہوا۔ دو چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔ ہماری حکومت کو سازش اور مداخلت کے ذریعے ختم کیا گیا۔ امپورٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات میں معیشت اور دہشت گردی نہیں ہے۔ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا قومی نہیں ذاتی ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں موجودہ حالات کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔ ہم نے کوشش کی امن آئے، خون بہنا بند ہو۔ خیبرپختونخوا پولیس نے جان کی قربانیاں دیں۔

متعلقہ خبریں