جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہبازشریف نے بلاول بھٹو کی تحریک کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا

لندن : شہبازشریف نے احتجاجی تحریک کا اشارہ کردیا، بلاول بھٹو کی مہنگائی کے خلاف تحریک کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے اور حکمران عوامی مسائل کے بجائے اپوزیشن پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف جانے پر خودکشی کے باتیں کرنے والے نے ملک کی معیشت آئی ایم ایف کی ٹیم کے حوالے کردی ہے، ملک میں کوئی غریب کا نہیں سوچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ہم نے مہنگائی کو قابو میں رکھا، ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالا، ڈالر کو بڑھنے نہیں دیا، پیٹرول پر عوام کو سبسڈی دی، اگر یہ جرم ہے تو ہمیں اس پر فخر ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انتخابی دعوے کہاں چلے گئے، پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کی باتیں کرنے والوں نے غریبوں کے گھر توڑ دیئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے بنی گالا کے محل کو تحفظ فراہم کیا گیا، لاہور میں عوام کا جم غفیر نکلا ہے، حکومت کے خلاف تحریک نہیں چلانا چاہتے ہیں، لیکن غریبوں کو بھی اس حالت میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں