جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہبازشریف نے ملکی معاشی صورتحال کو خطرناک قرار دیدیا

شہباز

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ملکی معاشی صورتحال کو خطرناک قرار دے دیا۔

شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر یہ حکومت رہی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے بھی قرض لینا پڑے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تاریخی اضافے کے نتیجے میں ڈالرز میں قرض لینا پڑے گا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، حقائق اور دستاویزات پی ٹی آئی حکومت کے اس جھوٹ کی نفی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت چلے گی تو نہ معیشت چلے گی، نہ عوام کی جان بچے گی : شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ غلط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں قومی معیشت کو قرض پر چلنے والی اکانومی بنادیا گیا۔

متعلقہ خبریں